پاکستانتازہ ترین

اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں دو روپے فی لٹر اضافے کی سفارش کردی

اسلام آباد (بیوروچیف) اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سمری وزارت خزانہ کو بھجوا دی۔ پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ آج ہی کرے گی۔ اوگرا کی جانب سے وزارت خزانہ کو بھجوائی گئی سفارشات میں تجویز دی گئی ہے کہ آئندہ پندرہ دن کے لئے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 91 پیسے فی لٹر اضافہ کیا جائے۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2روپے تین پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 16روپے 17 پیسے فی لٹر اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 12روپے 53پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ اوگرا کی سفارشات کا جائزہ کے کر آج شام حتمی فیصلہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button