پاکستانتازہ ترین

پشاور: گاڑی پرخودکش حملے میں جج سمیت 4زخمی، ڈرائیورجاں بحق

پشاور (نمائندہ خصوصی) پشاور کے علاقے حیات آباد میں خودکش حملہ آور جج کی گاڑی سے ٹکرا گیا۔ حملے کے نتیجے میں ڈرائیور  جاں بحق جبکہ جج سمیت چار زخمی ہو گئے۔ دھماکہ حیات آباد کے فیز فائیو میں ہوا۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پہنچ گئیں اور زخمیوں کا اسپتال منتقل کیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے میں جاں بحق شخص کی شناخت خورشید کے نام سے ہوئی ہے جبکہ تین زخمی خواتین میں آصفہ، رابعہ اور تحریم شامل ہیں۔ صوبائی وزیراطلاعات مشتاق غنی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حیات آباد میں سول جج آصف جدون کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں گاڑی کا ڈرائیور جاں بحق ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!