تازہ ترینعلاقائی

ساہیوال:لاہور خود کش حملے میں شہید ہونے والے پولیس افسران و اہلکاروں کے ایصال ثواب کے خصوصی دعاکا اہتمام

ساہیوال(بیورورپورٹ) لاہور خود کش حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کے ایصال ثواب کے خصوصی دعاکا اہتمام ۔ ڈی پی او ڈاکٹر عاطف اکرام ‘ڈی ایس پی ٹریفک ریاض احمد چوہدری سمیت ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ او و دیگر پولیس افسران کی شرکت ۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ سے پیوستہ روز لاہور کے مال روڈ پر ہونے والے خود کش حملے میں ڈی آئی جی ٹریفک پولیس احمد مبین ، ایس ایس پی زاہد اقبال گوندل ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد امین ، ہیڈ کانسٹیبل عصمت اللہ اور کانسٹیبلان ندیم کمیانہ محمد اسلم اور عرفان محمود اس وقت شہید ہو گئے تھے جب وہ مال روڈ پر احتجاجی مظاہرین کو بات چیت کے زریعے راستہ کھولنے کے لئے راضی کر رہے تھے ۔ ان شہداء کی بلندی درجات و ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعاکیا اہتمام کیا گیا ۔جس میں ڈی پی اوڈاکٹر عاطف اکرام ،ڈی ایس پی ٹریفک ریاض احمد چوہدری،پولیس افسران و اہلکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت ۔ اس موقع پر خطیب مسجد ڈی پی او آفس نے شہداء کی شان بیان کی اور ملک کی سلامتی اور شہداء کے ورثاء کے لئے صبر و حوصلے کے لئے دعا کی گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button