پاکستانتازہ ترین

پاکستان نے 76دہشت گردوں کی لسٹ افغانستان کے حوالے کر دی

اسلام آباد (بیوروچیف) حملے پہ حملہ، تانے بانے پھر افغانستان سے جا ملے۔ پاکستان نے کابل سے بھرپور احتجاج کا فیصلہ کر لیا۔ اعلیٰ سطح کا وفد جلد افغانستان جائیگا۔ دوسری جانب افغان سفارتخانے کے حکام کی جی ایچ کیو طلبی ہوگئی۔ ان کے ملک میں چھپے 76 دہشت گردوں کی فہرست حوالے کی گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سیاسی وعسکری قیادت نے دہشت گردانہ حملوں کے بعد ایک بار پھر افغانستان کے ساتھ بھرپور احتجاج کا فیصلہ کرلیا۔ اس حوالے سے سیاسی وعسکری قیادت کا اجلاس بھی ہوا۔اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد جلد کابل بھیجا جائیگا جو افغان صدر سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریگا۔ ان ملاقاتوں میں افغان قیادت کو دہشت گردی کے واقعات کی تفصیلات اور پاکستان کی تشویش سے آگاہ کیا جائیگا۔یہ مطالبہ بھی کیا جائیگا کہ افغانستان دہشت گرد گروپوں کےخلاف فوری کارروائی کرے۔ دوسری جانب ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق افغان سفارتخانے کے حکام کو جی ایچ کیو طلب کیا گیا۔اس موقع پر انہیں افغانستان میں چھپے 76 دہشت گردوں کی فہرست بھی دی گئی اور واضح کیا گیا کہ اگر افغانستان ان دہشت گردوں کے خلاف ایکشن نہیں لے سکتا تو انہیں پاکستان کے حوالے کردے۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:بلدیاتی انتخابات میں عوام میرٹ پر نمائندوں کا انتخاب کریں،عمرفاروق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker