تازہ ترینعلاقائی

ساہیوال: ٹریفک کی روانی میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی،ریاض احمد چوہدری

ساہیوال(بیورورپورٹ)ڈی ایس پی ٹریفک ریاض احمد چوہدری نے کہاہے کہ ٹریفک کی روانی میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی‘ سکول وکالج کے اوقات میں ضلع بھرکے اہم پبلک مقامات اورشاہرات پرٹریفک پولیس افسران واہلکاران کوپابندبنادیاہے‘ عملہ کی جانب سے کوئی غفلت یاکوتاہی برتی گئی تومحکمانہ کارروائی کریں گے۔میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ساہیوال شہرمیں ٹریفک مسائل کے خاتمے کے لیے ٹریفک پلان ترتیب دے دیاگیاہے جس کے مطابق ہرداخلی وخارجی راستوں سمیت پلوں پرٹریفک پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیا ں لگادی گئی ہیں ‘ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرچالان سے بچنے کے لیے ملازمین سے لڑائی جھگڑے کرنے والے شرپسندعناصرسے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گااورقانون کی پاسداری یقینی بنائی جائے گی‘ انہوں نے کہاکہ ٹریفک پولیس عوام کوحادثات سمیت دیگرمسائل سے نجات دلانے کے لیے چوبیس گھنٹے فرائض انجام دے رہی ہے اورانشاء اللہ ٹریفک کے مسائل پرجلدقابوپالیاجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  تبلیغی جماعت کا عالمی اجتماع رائے ونڈ میں شروع،پہلے روز شرکاء کی تعداد 2لاکھ سے تجاوز کرگئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker