تازہ ترینکھیل

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاورزلمی کا میچ بے نتیجہ ختم

شارجہ(نمائندہ سپورٹس) شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا گیا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا نوواں میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہو گیا ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فلیڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پشاور زلمی کے اوپننگ کھلاڑی تمیم اقبال اور محمد حفیظ نے اننگز کا آغاز کیا تاہم ابھی سکور 28 رنز تک ہی پہنچا تھا کہ بارش کے بعد جلد ہی میچ روکنا پڑا۔ کچھ دیر بعد میچ کا آغاز ہوا تو محمد حفیظ 16 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ ان کی وکٹ محمود اللہ کے حصے میں آئی۔ اس کے بعد کامران اکمل صفر اور مورگن بھی صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ اکمل کو حسن خان جبکہ مورگن کو روسو نے واپس بھیجا۔ پشاور زلمی نے آٹھ اعشاریہ تین اوورز میں اپنی نصف سینچری مکمل کی۔ اس کے بعد تمیم اقبال اور صہیب مقصود نے ذمہ داری سے بلے بازی کی اور ٹیم کے سکور کو آگے بڑھایا۔ تمیم اقبال 62 جبکہ صہیب مقصود نے 30 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ پشاور زلمی کی جانب سے محمود اللہ، حسن خان اور روسو نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 118 رنز کا ہدف حاصل کرنے کیلئے اپنی اننگز کا آغاز کیا ہی تھا کہ ایک مرتبہ پھر آسمان برس پڑا۔ مسلسل بارش کے بعد 16 ہدف تبدیل کر کے 9 اوورز میں 79 رنز کر دیا گیا۔ تاہم بارش کی وجہ سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اننگز شروع ہی نہیں ہو سکی جس کے بعد میچ کو بے نتیجہ قرار دیدیا گیا

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ :نامورشاعر،ادیب،کالم نگاراورصحافی احتشام جمیل شامی کومعروف ادبی تنظیم روش انٹرنیشنل کی طرف سے روش ایوارڈ اوردس ہزارروپے کیش پرائزسے نوازاگیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker