تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:پولیس چوکیوں کے قریب دو ٹریفک حادثات میں دو نوجوان جاں بحق ہو گئے ۔

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔پولیس چوکیوں کے قریب دو ٹریفک حادثات میں دو نوجوان جاں بحق ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز دینا ناتھ پولیس چوکی کے قریب ملتان روڈ پر محنت کش 19سالہ نوجوان علی اکبر سائیکل پر محنت مزدوری کرنے جا رہا تھا کہ پیچھے سے آ نے والی تیز رفتار بس نمبر ND865نے اسے ٹکر ماردی جس سے علی اکبر بڑی طرح کچلا گیا اور موقع پر دم توڑ گیا ۔ٹریفک کے دوسرے حادثہ میں جمبر پولیس چوکی کے نزدیک نا معلوم شخص سڑک کراس کرتے ہوئے نا معلوم گاڑی کی ٹکر سے ہلاک ہو گیا ۔جبکہ گاڑی موقع سے فرار ہو گئی ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button