پاکستانتازہ ترین

چارسدہ کی تحصیل تنگی کچہری پر حملے اور خودکش دھماکے میں 7 افراد شہید اور 30 زخمی

چارسدہ (نمائندہ خصوصی) خیبرپختونخوا پر امن دشمنوں کا پھر وار۔ چارسدہ کی تحصیل تنگی کچہری پر حملے اور خودکش دھماکے میں 7 افراد شہید اور 30 زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق امن دشمنوں نے خیبرپختونخوا پرایک اور بزدلانہ اور سفاکانہ وارکیا۔۔ چارسدہ کی تحصیل تنگی کچہری کوتین حملہ آوروں نے نشانہ بنایا۔ آرپی او مردان کے مطابق تین خودکش حملہ آوروں نے تنگی کچہری کے گیٹ کے قریب پہنچ کر فائرنگ کی اوراندر داخل ہونے کے لئے دستی بموں سے حملے بھی کئے۔پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان پندرہ منٹ سے زائد مقابلہ ہوا اور انہیں کچہری کے احاطے میں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔  پولیس نے تینوں حملہ آوروں کو ان کے انجام تک پہنچا دیا۔ خودکش حملہ آوروں کی جیکٹس مل گئی ہیں۔چارسدہ کے اسپتالوں، پشاور اور مردان سے ریسکیو 1122 کی ایمبولینسوں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو تنگی اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال چارسدہ منتقل کیا۔ دس سے زائد زخمیوں کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ڈی پی او چارسدہ کے مطابق حالات کا جائزہ لے رہےہیں۔ دہشت گردوں کو موقع پر مار دیا گیا۔دہشت گردوں سے مقابلے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی جبکہ صدر، وزیراعظم سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!