پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم نوازشریف آج 2 روزہ دورے پر ترکی روانہ ہوں گے

اسلام آباد(بیوروچیف)وزیراعظم نوازشریف آج دو روزہ دورے پرترکی روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم ترک صدر طیب اردوان اور وزیراعظم سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اپنے دورے کے دوران پاک ترک دوطرفہ تعلقات باہمی تجارت کے فروغ پر بات چیت کریں گے۔ پاکستان اور ترکی کے درمیان مختلف شعبوں میں موجود معاہدوں کی پیش رفت پر بھی بات ہوگی۔ وزیراعظم اس موقع پر سیکیورٹی سے متعلق درپیش چیلنجز پر بھی ترکی کی اعلیٰ قیادت سے تبادلہ خیال کریں گے۔ دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے حجم کو بڑھانے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button