تازہ ترینعلاقائی

مصطفی آباد:اپنی مدد آپ کے تحت ڈالے گئے سوئی گیس کے پائپ محکمہ کی اکھاڑ کی کوشش

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) ن لیگی ایم این اے کے کار خاص داؤد میو کی مداخلت، اپنی مدد آپ کے تحت ڈالے گئے سوئی گیس کے پائپ محکمہ نے اکھاڑ کی کوشش،اہل علاقہ سراپہ احتجاج، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد نیواں تھہ نزد چراغ چوک گلی مہر فیض والی میں اپنی مدد آپ کے تحت ڈالا گیا سوئی گیس کا پائپ محکمہ سوئی گیس کے عملہ نے اکھاڑکی کوشش، اہل علاقہ کی مزاحمت پر ناکام، اہل علاقہ اصغر علی، مہر محمد منشاء، مہر غفار، مہر خوشی محمد، مہر سرفراز، مہر غلام محمد، مہر محمد شریف، شبیر احمد، مہر عزیز، مہر فیض، یوسف فوجی، مہر محمد حنیف، مہر کرامت علی، انور علی، مہر شرافت ، مہر یونس، مہر رمضان، مہر محمد اقبال، محمداسلم ودیگر مظاہرین نے ن لیگی ایم این اے چوہدری سلمان حنیف خاں اور داؤد میو کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ مصطفی آباد کی اکثر گلیوں میں سوئی گیس کے پائپ اپنی مدد آپ کے تحت ڈالے گئے ہیں جہاں پر محکمہ نے کنکشن بھی لگائے ہوئے ہیں جبکہ ہماری گلی میں ن لیگی ایم این اے چوہدری سلمان حنیف کے کار خاص داؤد میو کی مداخلت کی وجہ سے اپنا اثر رسوخ استعمال کرتے ہوئے غنڈا گردی سے پائپ اکھاڑ نے کیلئے آئے ہیں ، اہلیان نیواں تھہ نے ہمیشہ ن لیگ کو ووٹ دئیے ہیں لیکن سوئی گیس کا کام ذاتی پسند و نا پسند کو مد نظر رکھا کر کیا جا رہا ہے،

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button