پاکستانتازہ ترین

تحریک انصاف کے نادر اکمل لغاری پی پی پی میں شامل

کراچی(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے کھلاڑی نادر اکمل لغاری نے کپتان کو چھوڑ دیا ہے، نادر اکمل لغاری نےپاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔سابق صوبائی وزیر نادر اکمل لغاری کی پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے کراچی میں ملاقات کی اور پی پی پی میں شمولیت اختیار کرلی۔نادر اکمل لغاری نے 2010میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی اور 2013میں پارٹی انتخابات میں سندھ کے صدر منتخب ہوئے تھے۔ اس سے قبل لغاری ق لیگ کو چھوڑکر پی ٹی آئی میں شامل ہوئےتھے۔2002میں وہ پاکستان مسلم لیگ ق کے ٹکٹ پر گھوٹکی سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 7گھوٹکی 3سے کامیاب ہوئے تھے۔نادر اکمل لغاری 2002سے 2007تک ق لیگ حکومت میں صوبائی وزیر بجلی اور آبپاشی تھے اور2008 کے انتخابات  میں گھوٹکی سے پی پی پی کے سردار احمد علی خان پتافی سے شکست کھا گئےتھے۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا: ٹاپ ٹین اشتہاری ملزمان کی فہرست میں شامل دو خطرناک ملزمان گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker