پاکستانتازہ ترین

لاہور میں پی ایس ایل فائنل دیکھنے سے عمران خان کا انکار!

اسلام آباد(بیوروچیف)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاکستان سپر لیگ سیزن ٹو کے فائنل دیکھنے کی دعوت مسترد کرتے ہوئے فائنل دیکھنے سے انکار کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سپورٹس ونگ کے سربراہ عمر خیام نے پی سی بی حکام کی جانب سے عمران خان کو پاکستان سپر لیگ کےدوسرے ایڈیشن کے فائنل میچ دیکھنے کیلئے دعوت دی جو کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قبول نہ کرتے ہوئے فائنل میچ دیکھنے سے انکار کر دیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ نجم سیٹھی کی پی سی بی میں موجودگی تک ان کے کسی فیصلے کی حمایت نہیں کر سکتے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!