
لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم نواز شریف ترکی کے کامیاب دورے کے بعد وطن روانہ ہو گئے، ان کا کہنا ہے کہ مخالفین صرف باتیں ہی کرسکتے ہیں، کابل کو اندازہ ہونا چاہیئے کہ ہم ان کے خیرخواہ ہیں، افغان حکومت الزامات عائد کرتی رہتی ہے ہم ایسا نہیں کر سکتے۔ وطن روانگی سے قبل وزیر اعظم نواز شریف نے صبح ناشتے پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا وہ کسی کی برائی نہیں کرنا چاہتے تاہم کسی اور کو پاکستان کا بھی خیال ہونا چاہیئے، مخالفین صرف باتیں ہی کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا لوگ پوچھتے ہیں آپ 2018 میں بجلی پوری کرنے کا وعدہ پورا کرلیں گے لیکن بجلی تو پہلے ہی پوری ہو رہی ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے وزیر اعظم نے کہا موٹر وے کا جال بچھ رہا ہے، موٹر وے ڈھائی سو بلین کا اثاثہ ہے، مختلف منصوبوں میں سو ملین بچائے، ساڑھے تین سو ارب کی بچت کی سڑکوں کے منصوبوں میں میں بھی سرگرم ہوں۔ نئی نسل سمجھدار ہے اسے پتہ کون کیا کرہا ہے، اچھا ہوا سب جماعتوں کو ایک ایک صوبہ ملا، سب کا امتحان ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کابل کو اندازہ ہونا چاہے کہ ہم ان کے ویل وشر ہیں۔ افغان حکومت الزامات عائد کرتی رہتی ہے ہم ایسا نہیں کر سکتے