تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:مقامی بلدیہ اور ٹی ایم اے پتوکی کے عملہ کی غفلت اور لاپروائی سے گرلز ہائی سکول کےگیٹ کے سامنے گندگی کاڈھیرقائم

بھائی پھیرو(نامہ نگار)مقامی بلدیہ اور ٹی ایم اے پتوکی کے عملہ کی غفلت اور لاپروائی سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بھائی پھیرو کے مین گیٹ کے سامنے گندگی کا بہت بڑا ڈھیرقائم ہو گیا ۔گندگی کے ڈھیر کی بدبو کی وجہ سے طالبات کو تعلیم حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ۔ صبح سکول جاتے اور چھٹی کے وقت گھر جاتے وقت طالبات اپنے ناک پر رومال رکھنے پر مجبور ۔نومنتخب چئیرمین بلدیہ نے آنکھیں موندھ لیں۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول میں تقریباً1500طالبات زیور تعلیم سے آراستہ ہورہی ہیں ان میں زیادہ تعداد کمسن طالبات کی ہے کیونکہ سکول میں پرائمری سے ہائی حصہ تک کی طالبات تعلیم حاصل کرتی ہیں ۔گرلز ہائی سکول کا صرف ایک مین گیٹ ہے جس سے تما م طالبات آتی جاتی ہیں مگر جیسے ہی وہ مین گیٹ کے سامنے پہنچتی ہیں تو انہیں بدبو سے بچنے کیلئے ناک پر رومال یا چادر رکھنی پڑتی ہے مقامی عوامی سماجی اور کاروباری حلقوں نے خادم اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کے سامنے گندگی کے ڈحیر کو مستقل اٹھانے کے حکامات جاری کئے جائیں ۔

یہ بھی پڑھیں  جنوبی افریقہ کا پاکستان کو جیت کیلئے 267 رنز کا ہدف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker