تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:بھائی پھیرو اور گردو نواح کی مساجدمیں سیہون شریف سمیت دہشت گردی کی حالیہ لہر کی شدید مذمت

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو اور گردو نواح کی مساجدمیں سیہون شریف سمیت دہشت گردی کی حالیہ لہر کی شدید مذمت ،حکمران عوام کو تحفظ فراہم کریں ۔سی پیک منصوبہ کی وجہ سے انڈیا ،امریکہ ،اور افغانستان کا ٹرایکا پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے سیاسی و مذہبی راہنماؤں اور علماء کا اظہار ۔ تفصیلات کے مطابق گردو نواح کی سینکڑو ں مساجد میں جمعہ المبارک کے خطبات میں علمائے اکرام نے دربار سیہون شریف ،لاہور ،فاٹا اور بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے حکومت اور سیکورٹی اداروں کی ناکامی قرار دیا ہے ۔اجتماعات میں مرحومین کے لئے دعائے مغفرت بھی کرائی گئی ۔ اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔جمعہ المبارک کے خطابات میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کو انڈیا امریکہ اور افغانستان کو ذمہ دار قراد یا اور کہا کہ یہ ممالک سی پیک منصوبے کو ختم کرانے کے لئے پاکستان کو غیر مستحکم کر رہے ہیں ۔جے یو پی کے سید ذاکر حسین ،جماعت اسلامی ضلع قصور راؤ محمد اختر علی ،کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی محمد رمضان ،اسلامی جمعیت طلباء کے احمد جمال ،جے یو آئی کے مولانا عبد العزیز،جمعیت اہل حدیث کے مولانا معاذ خالد ،معروف سماجی و سیاسی راہنماء الحاج محمد ممتاز خالد بھٹی سمیت درجنوں سیاسی راہنماؤں اور علمائے اکرام نے کہا کہ حکمران جماعت فوری طور پر اپنی ناکامی کا اعتراف کر لیں اور استعفیٰ دیں اور درباروں کو بند کرنے کی بجائے دہشت گردی کی روک تھام کریں ۔ ان راہنماؤں نے کہا کہ حالیہ واقعات سی پیک کے خلاف بین الاقوامی سازش کا حصہ ہیں ۔ان راہنماؤں نے کہا کہ ہم پوری قوم دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے متحد ہو کر ان سازشوں کا مقابلہ کریں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!