پاکستانتازہ ترین

پنجاب حکومت بچوں کو مفت کتابوں کے ساتھ سکول بیگز بھی دے گی

لاہور(نمائندہ خصوصی)طلبا کیلئے خوشخبری، پنجاب حکومت بچوں کو مفت کتابوں کے ساتھ سکول بیگز بھی دے گی، سکول بیگز پر سالانہ 80 کروڑ روپے خرچ ہونگے، پہلے مرحلے میں 25 لاکھ سے زائد طلبا کو سکول بیگ دیئے جائیں گے۔پڑھو پنجاب ، بڑھو پنجاب کے تحت حکومت کا ایک اور منصوبہ، حکومت پنجاب نے آئندہ تعلیمی سال سے بچوں کو کتابوں کے ساتھ مفت سکول بیگز بھی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ مفت سکول بیگ دینے پر حکومت کا سالانہ 80 کروڑ روپے خرچہ آئے گا۔ پہلے مرحلے میں 40 کروڑ روپے سے پہلی، چھٹی اور نویں جماعت کے طلباء کو بیگز دیئے جائیں گے۔پنجاب بھر میں پہلی، چھٹی اور نویں جماعت میں 25 لاکھ سے زائد بچے زیر تعلیم ہیں۔صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کا کہنا تھا کہ ایک بیگ تقریبا چار سال استعمال ہوسکتا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ سکول کے بچوں کے پاس کتابیں بہت زیادہ ہوتی ہیں، اس لیے بچوں کو کتابوں کے ساتھ مفت بیگز بھی ملنے چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker