تازہ ترینعلاقائی

ساہیوال:ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں ڈاکوؤں نے 5لاکھ33ہزار روپے کی نقد ی اور دو موٹر سائیکل چھین لیے

ساہیوال(بیورورپورٹ)ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں ڈاکوؤں نے 5لاکھ33ہزار روپے کی نقد ی اور دو موٹر سائیکل چھین لیے اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ چکی مظفر شاہ رتھاں سیالاں روڈ پر چک 4-67آر کے قریب تین ڈاکوؤں نے ایک بیوپاری سلطان علی اور اس کا بیٹا طالب علم ظہیر بابر موٹر سائیکل نمبر 8267ایس ایل ایم پر اپنے چک واپس جا رہے تھے کہ چک4-67آر کے قریب تین ڈاکوؤں نے پستول دکھا کر روک لیا 4لاکھ23ہزار روپے کی نقدی اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔ ڈی بلاک فرید ٹاؤن میں ایک طالب علم احمد وسیم اپنی موٹر سائیکل 233ایس ایل کے پر محلہ فیض آباد ساہیوال جا رہا تھا کہ راستہ میں موٹر سائیکل سوار د وڈاکوؤں نے روک کر اس سے موٹر سائیکل اور ایک لاکھ 5ہزار روپے کی نقدی چھین لی اور فائرنگ کرتے ہوئے فرا ہو گئے۔ ایک اور واردات سوڑی گلی کے قریب بیرون ملک پلٹ راشد علی اپنی موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ دو ڈاکوؤں نے پستول دکھا کر اس سے اسکی موٹر سائیکل سے ہینڈ بیگ چھین لیا جس میں 55سو روپے کی نقدی،پاسپورٹ اور شناختی کارڈ سمیت لیکر فرار ہوگئے ۔پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  رانا ثناء اللہ اسی سال جیل میں ہوں گے، عمران خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker