تازہ ترینعلاقائی

ساہیوال:وزیر اعلیٰ کے احکامات کے باوجود ڈسٹرکٹ اسپتال میں نئی سٹی سکین کی مشین نہ آسکی

ساہیوال(بیورورپورٹ)وزیر اعلیٰ کے احکامات کے باوجود ڈسٹرکٹ اسپتال میں نئی سٹی سکین کی مشین نہ آسکی۔ڈسٹرکٹ ساہیوال کے واحد بڑے سرکاری ٹیچنگ اسپتال کی سٹی سکین کر نے والی مشین گزشتہ چند دنوں سے خراب ہے جس کی وجہ سے غریب مریض علاج کے بغیر ہی گھروں کو واپس لوٹ رہے ہیں اور جو مریض تھوڑی بہت استعاعت رکھتے ہیں وہ بھاری فیس بھر کر پرا ئیویٹ کلینکوں سے سٹی سکین کر وا نے پر مجبور ہیں مریضوں اور ان کے لواحقین نے اعلیٰ حکام سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے یاد رہے کہ چند روز قبل وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ڈسٹرکٹ اسپتال کا اچانک دورہ کیا تھا جس پر شہریوں نے ان کی توجہ اکثر خراب رہنے اور ایک این جی او کی طرف سے چلنے والی سٹی سکین مشین کی طرف دلوائی تو انہوں نے فوری طور پر متعلقہ حکام کو جدید قسم کی سٹی سکین کی مشین اسپتال لا نے کے احکامات جاری کئے ۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن آفیسر قیصر سلیم کا سپیشل ایجوکیشن سکول دیپالپور کا اچانک دورہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker