تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:مسلح افراد گن پوائنٹ پر تین نوجوان لڑکیوں کو اغوا کرکے لے گئے

okaraاوکاڑہ (محمد مظہر رشید) اغوا کی تین مختلف وارداتوں میں آتشیں اسلحہ سے مسلح افراد گن پوائنٹ پر تین نوجوان لڑکیوں کو اغوا کرکے لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق علوی ٹاؤن کے رہائشی نثار احمد کی نوجوان بیٹی ثمرہ بی بی کو آتشیں اسلحہ سے مسلح افتخار، عظیم، مبشر اور شازیہ زوجہ افتخار گن پوائنٹ پر گاڑی میں اغواکرکے لے گئے۔ دوسری واردات میں نواحی قصبہ 1 ون اے ایل کے رہائشی محمد توفیق کی ہمشیرہ ثمینہ بی بی کو آتشیں اسلحہ سے مسلح پانچ نامعلوم افراد گن پوائنٹ پر گاڑی میں اغواکرکے لے گئے۔ تیسری واوردات میں نواحی قصبہ ون جیڈی کے رہائشی اللہ دتہ کی نوجوان بیٹی نسیم بی بی عرف رخسانہ کو آتشیں اسلحہ سے مسلح نواز، سرفراز، گلزار اور اللہ معافی گن پوائنٹ پر گاڑی میں اغواکر کے لے گئے،پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں#
یہ بھی پڑھیں  آزادکشمیرمیں وزارت امورکشمیرکےچیلے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker