پاکستانتازہ ترین

ثروت اعجاز قادری نے نواز شریف سے رائیونڈ ميں ملاقات کی

sarwat and nawazرائے ونڈ (نمائندہ خصوصی) مسلم ليگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کراچی میں امن کے قیام میں ناکام ہے۔ کراچی میں بدامنی روزانہ انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بن رہی ہے۔ سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے مسلم لیگ نون کے صدر نواز شریف سے لاہور ميں ملاقات کی جس ميں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گيا۔ اس موقع پر نواز شريف کا کہنا تھا کہ حکومت کراچی میں امن کے قیام میں ناکام ہے کراچی میں بدامنی روزانہ  انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بن رہی ہے اگر سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عملدرامد کیا جاتا تو کراچی امن کا گہوارا بن چکا ہوتا۔ حالات کا تقاضا ہے کہ بلا تفریق احتساب کیا جائے۔ نواز شريف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت برسراقتدار آئی تو کراچی میں امن و امان اولین ترجیح ہوگی۔ ثروت اعجاز قادری نے اس موقع پر نواز شریف کے بھائی عباس شریف کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں  شیر کی للکار،موبائل فون کے نائٹ کال اورمیسج پیکج فوری بند کرنے کا حکم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker