پاکستانتازہ ترین

ایرانی صدر کی وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات

اسلام آباد(بیوروچیف)ایرانی صدر حسن روحانی نے وزیراعظم محمد نوازشریف سے ملاقات کی ہے،دونوں رہنماؤں نے خطے میں تجارت،توانائی کے شعبوں سمیت ترقی و خوشحالی کے فروغ کیلئے ای سی او فورم کو فعال رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ایرانی صدر حسن روحانی نے وزیراعظم محمد نوازشریف سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور ای سی او فورم سے متعلق امور پر تفصیلی بات چیت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف نے بانی رکن کی حثیت سے اجلاس میں ایران کی کے کردار کو مثالی قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان گہرے اور برادرانہ تعلقات ہیں،ایرانی صدر کا مختصر عرصے میں دوسرا دورہ مضبوط تعلقات کا عکاس ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھنا چاہیئے، ای سی او کی بنیاد رکھنا اور اس کو فعال فورم بنانا قابل تحسین ہے۔ایرانی صدر حسن روحانی نے ای سی او فورم کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ای سی او کے فورم سے ترقی و خوشحالی کے نئے راستےکھلیں گے،اس سے قبل وزیراعظم نے وزیر اعظم ہاؤس میں ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال کیا اور پاکستان آمد پر انکا شکریہ ادا کیا۔بعد ازاں حسن روحانی ایران روانہ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں  اداکارہ شبانہ اعظمی ٹریفک حادثے میں شدید زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker