تازہ ترینکھیل

زلمی، کنگز کو ہرا کر پی ایس ایل فائنل میں پہنچ گئی

دبئی (نمائندہ سپورٹس) پشاور زلمی کراچی کنگز کو شکست دے کر پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچ گئی، پاکستان سپر لیگ کا فیصلہ کن معرکہ پانچ مارچ کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی دلچسپ مقابلے کےبعد کراچی کنگز کو 24رنز سے شکست دے کر پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچ گئی۔ پشاور زلمی نے کراچی کنگز کی دعوت پر بیٹنگ کرتے ہوئے بورڈ پر ایک سو اکاسی رنز کا مجموعہ سجا دیا۔ کامران اکمل نےجارحانہ بیٹنگ کی۔انہوں نے سات چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے ایونٹ کی پہلی سنچری داغی اور مین آف دی میچ قرار پائے۔ میلان نے بھی چھتیس رنز بنا کر کامران اکمل کا خوب ساتھ دیا۔ زلمی کے مارلن سیموئیلز سینتس رنز بنا کر نمایاں رہے۔ عامر اور سہیل خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی بیٹنگ ابتدا میں لڑکھڑا گئی۔ صرف پینتیس رنز پر ہی چار بلے باز پویلین لوٹ گئے۔کرس گیل نےچالیس رنز کی اننگز کھیل کر کراچی کی امیدوں کو زندہ رکھا جبکہ پولارڈ نے 26 گیندوں پر 3 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 47 رنز بناکر میچ میں جان ڈال دی مگر اپنی ٹیم کو کامیابی نہ دلا سکے، عماد وسیم نے 24 رنز بنائے۔بڑے میچ میں کراچی کنگز کے بڑے بلے باز ناکام رہے۔ بابراعظم ایک، سنگاکارا پندرہ، بوپارہ چھے اور شعیب  ملک بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان فائنل اتوار کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  پولیو ٹیموں پرحملے کے خلاف لیڈی ہیلتھ ورکرز نے ملک بھر میں انسداد پولیو مہم روک دی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker