تازہ ترینعلاقائی

خیبرپختونخواصوبائی حکومت کا پاکستان سپر لیگ کے فائنل کا بائیکاٹ

مانسہرہ(ڈویژنل کرائمز رپورٹر)صوبائی حکومت نے پاکستان سپر لیگ کے فائنل سے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تلواروں اور بندوقوں کے سائے میں ہونے والے میچ میں وزیر اعلیٰ صوبہ خیبرپختونخوا شرکت نہیں کریں گے ۔ گذشتہ روز مانسہرہ پریس کلب مانسہرہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران صحافی کے جانب سے پوچھے گئے سوال پر وزیر اعلیٰ خیبر پختون نخوا پرویز خٹک کے مشیر اور وزیر ہائر ایجوکیشن مشتاق احمد غنی نے واضح اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پرویز خٹک پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں دعوت کے باوجود بھی شرکت نہیں کریں گے۔ کیونکہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل بندوقوں اور تلواروں کے سائے میں منعقد ہو رہا ہے اور اس میں تفریح کے مواقعوں سے زیادہ دہشت گردی کے بادل منڈلا رہے ہیں اور اس میں عوام تفریح سے محظوظ ہونے کے بجائے دہشت گردی کے خوف میں مبتلا رہیں گے۔ بندوقوں اور تلواروں کے سائے میں فائنل کے انعقاد کا عراق میں فائنل کروانے کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اظہرعلی تیزترین ایک ہزار رنزمکمل کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker