پاکستانتازہ ترین

شیخ رشید پر جوتے کا ناکام وار

لاہور(نمائندہ خصوصی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی شیخ رشید لاہور میچ دیکھنے پہنچے ہی تھے کہ ان دیکھے مخالف سے میچ پڑگیا، جس نے اپنے جوتے سے وار کیا اور ایک ہی پل میں سینئر سیاستدان کو جوتا کلب کا ممبر بنادیاتفصیلات کےمطابق شیخ رشید جو بڑے شوق سے پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے لاہور پہنچے ہیں ان کو ریلوے اسٹیشن پر باضابطہ طور پر خوش آمدید بھی  کہا گیا ۔ اس موقع پر شیخ صاحب بھی بڑے جوش جذبے کے ساتھ بولے کہ دہشت گردوں کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہیں لیکن اُنہیں کیا پتا تھا کہ کچھ ہی دیر میں اُن کے ساتھ کچھ ایسا ہوگا کہ وہ جوتا کلب کے رکن بن جائیں گے۔میڈیا سے بات چیت کے بعد  وہ جونہی پلٹے ایک پشاوری چپل ہوا میں اُڑتی ہوئی آئی اور تھوڑی ہی دیر میں شیخ صاحب کے سرپر لگ گئی اور ایک بار پھر شیخ رشید کی شہ سرخیاں ٹکر چلنے لگے ۔شیخ صاحب پر جوتا پھینکنے والے بابا لکھ پتی کا کہنا ہے کہ قائدین پر تنقید برداشت نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں  پھولنگر:یوم سقوط ڈھاکہ تاریخ کا وہ رستہ ہوا زخم ہے جو شاید کبھی نہ بھر پائے،مقررین سیمینار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker