پاکستانتازہ ترین

ملک کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا

لاہور (پاک نیوز) ملک کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم سہانا ہو گیا۔ لاہور، گوجرانوالہ، اٹک، جھنگ، فیصل آباد، مانسہرہ، کوئٹہ، کشمور سمیت مختلف علاقوں میں بادل کھل کر برسے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ ملک کے مختلف شہروں میں کہیں بوندا باندی ہو رہی ہے تو کہیں بادلوں نے ڈیرے جما لئے ہیں۔ لاہور شہر اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔پنجاب کے مختلف شہروں شیخوپورہ، قصور، ساہیوال، گوجرہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، گوجرہ، کبیروالا، اٹک، جہلم اور سیالکوٹ سمیت دیگرشہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ آزادکشمیر کے مختلف شہروں میں بھی بارش برسی جبکہ بالائی علاقوں میں برف باری ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کوئٹہ، ژوب، ہزارہ ،بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، فیصل آباد، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان، مالاکنڈ ڈویژنوں، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم نواز شریف امیر ترین اور جمشید دستی غریب ترین رکن پارلیمنٹ، الیکشن کمیشن

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker