تازہ ترینعلاقائی

پھول نگر:محلہ گلشن آباد پھول نگر میں نامعلوم عورت اپنے ایک ماہ کا جگر کا ٹکڑا گلی میں پھینک کر فرار

پھول نگر(حسن نظامی سے)محلہ گلشن آباد پھول نگر میں نامعلوم عورت اپنے ایک ماہ کا جگر کا ٹکڑا گلی میں پھینک کر فرار۔کمسن پھول تولیہ میں لپٹا ہوا تھا مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔محنت کش نے کمسن بچے کو اپنی گود لے لیا ۔تفصیلات کے مطابق محلہ گلشن آباد کا رہائشی عاشق حسین ولد محمدحیات صبح فجر کی نماز کیلئے مسجد جانے لگا تو اس کے گھر کے سامنے تولیہ میں لپٹی کوئی مشکوک شے نظر آئی جس پر اس نے اسے پاؤں سے ٹھوکر ماری تو بچے کے رونے کی آواز آ ئی اسی اثناء میں وہ بچے کو اٹھا کر اپنے گھر لے گیا جو تقریباًایک ماہ کا معلوم ہوتا تھا جس کے متعلق اس نے فوری طور پرتھانہ سٹی پولیس کو اطلاع دی جس پر سب انسپکٹر محمد یونس اپنے عملہ کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے تاہم عاشق حسین نے مقامی پولیس کے سامنے صحافیوں کو بتایا کہ وہ یہ بچہ کسی کو نہیں دے گا اور اسے خود پال کر اسے جوان کر ے گا اس نے بتایا کہ میں بھی انسان ہوں اور انسانیت کے ناطے اس بچے کی پوری حفاظت کرونگا ۔اس موقع پر حیات کے گھر کے سامنے گاؤں کے سینکڑوں لوگ اکٹھے ہوگئے جنہوں نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ یہ ایک معصوم جان کے ساتھ بہت بڑا ظلم ہے جس سنگدل خاتون یہ حرکت کی ہے اس نے خدا کے غیض و غذب کو دعوت دی ہے مقامی پولیس نے اپنی کارروائی مکمل کرکے کمسن بچے کومحمد حیات کی خواہش کے مطابق اس کے حوالے کردیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!