تازہ ترینعلاقائی

جھنگ:پریس کلب منڈی شاہ جیونہ کا اجلاس ،صحافی کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کی شدید مذمت

جھنگ(تحصیل رپورٹر)پریس کلب منڈی شاہ جیونہ کا اجلاس ،پٹرولنگ پولیس ڈال موڑ کی جانب سے صحافی کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کی شدید الفاظ میں مذمت ،صحافی کے ساتھ ہونے والی بدتمیزی کا فوری طور پر نوٹس لیا جائے ، صدر پریس کلب ۔تفصیل کے مطابق پٹرولنگ پولیس ڈال موڑ کے سادہ لباس اہلکار شہریوں کو تنگ کرنے لگے جبکہ مقامی صحافی بھی ان کی لپیٹ میں آ گیا ۔ اٹھارہ ہزاری کے سینئر صحافی ابو تراب ترابی اپنے چھوٹے بھائی کو ٹیوشن چھوڑنے کے لیے جا رہا تھا کہ تھانہ موڑ میں موجود پٹرولنگ پولیس ڈال موڑ کے سادہ لباس میں ملبوس کانسٹیبل محمد صابرنے مقامی صحافی کو رکنے کا اشارہ کیا اور موٹر سائیکل کے کاغذات طلب کیئے کاغذات نکالنے کے دوران ہی کہنے لگا کہ اب تھانے میں کاغذات دکھانا، اس سے زبردستی موٹر سائیکل چھین لیا اور کاغذات چیک کیئے بغیر اس کا موٹر سائیکل تھانے میں بند کر دیا ۔تھانے میں موجود پٹرولنگ پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل محمد صابر اور کانسٹیبل محمد منیر نے کاغذات دیکھنے کے بجائے مقامی صحافی کے ساتھ بد تمیزی کی اور ان اہلکاروں نے مقامی صحافی کی جانب سے موٹر سائیکل بند کرنے کی وجہ پوچھنے پر زیر دفعہ 550 کے تحت موٹر سائیکل بند کر دیا حالانکہ مقامی صحافی نے کاغذات دکھانے کی بھر پور کوشش کی مگر انہوں نے صحافی کی جانب سے وجہ معلوم کرنا مناسب نہ سمجھا۔ عہدیداران و اراکین پریس کلب منڈی شاہ جیونہ اور مقامی صحافی تنظیموں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب آئی جی پنجاب اور ایس پی پٹرولنگ فیصل آباد سے فوری نوٹس لینے اور مزکورہ اہلکاروں کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button