تازہ ترینکھیل

دورہ ویسٹ انڈیز: ٹی 20 ٹیم کی تشکیل کیلئے 31 کھلاڑیوں کو تربیتی کمیپ میں بلالیا گیا

لاہور(نمائندہ سپورٹس)پی سی بی سلیکشن کمیٹی نے دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ ٹیموں کی تشکیل کےلئے 31 کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ میں بلا لیا۔ کامران اکمل اور احمد شہزاد بھی کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔تفصیلات کےمطابق قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی نے دورہ ویسٹ انڈیز کےلئے 31 کھلاڑیوں کو 11 سے 17 مارچ تک قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے تربیتی کیمپ میں بلالیا ہے۔ پی ایس ایل میں بہترین بیٹسمین کا اعزاز حاصل کرنے والے کامران اکمل اورٹیم ڈسپلن کی خلاف ورزی پر باہر نکالے گئے احمد شہزاد بھی بلائے جانیوالے کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ تربیتی کیمپ کےلئے کال کئے گئے کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، محمد حفیظ، فخر زمان، اظہر علی، شان مسعود، بابر اعظم، شعیب ملک، عمر اکمل، آصف ذاکر، سعد علی، سرفراز احمد، کامران اکمل، فہیم اشرف، حسین طلعت، عماد بٹ، محمدعامر، حسن علی، وہاب ریاض، راحت علی، رومان رئیس، سہیل خان، جنید خان، سہیل تنویر، محمد عباس، عثمان شنواری، اسامہ میر، عماد وسیم، محمد اصغر، شاداب خان، محمد نواز اور یاسر شاہ شامل ہیں۔ تربیتی کیمپ کے بعد بننے والی ٹیمیں ویسٹ انڈیز کے خلاف چار ٹی ٹونٹی اور تین ایک روزہ میچ کھیلنے کے لئے ویسٹ انڈیز جائیں گی۔ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لئے تربیتی کیمپ کے کھلاڑیوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button