تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور:پچیس سالہ نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کرزندگی کا خاتمہ کرلیا

دیپالپور(نمائندہ خصوصی)پچیس سالہ نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کرزندگی کا خاتمہ کرلیا،وجہ معلوم نہیں ہوسکی ،پولیس نے نعش قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گلزار کالونی دیپالپور کے رہائشی عیش بہادرپٹواری کے جواں سال بیٹے علی رضا نے گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کرلیا مقامی افراد نے بتایا کہ علی رضا نے مسجد میں نماز پڑھی پھر اپنے کمرے چلا گیا اور دروازہ اندر سے بند کرلیا کافی دیر بعد دروازہ نہ کھلنے پر کھٹکھٹایا گیا مگر کوئی آواز نہ آئی جس پر دروازہ توڑا گیا تو علی رضا کی لاش پھندے کیساتھ جھول رہی تھی یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ متوفی بی ایس سی کا سٹوڈنٹ تھا اور اپنے رزلٹ سے کافی دلبرداشتہ تھا تاہم پولیس نے نعش قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker