تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:خواتین منشیات کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں، مقررین کا سیمینار سے خطاب

downloadاوکاڑہ(محمد مظہر رشید) منشیات کا بڑھتا ہوااستعمال معاشرتی بگاڑ کا سبب بن رہا ہے ۔خواتین منشیات کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں ۔ نسخے کے بغیر ادویات کی فروخت کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔اسلام کے سنہری اصولوں پر کاربند ہوکر معاشی ،ذہنی دباؤ کو کم کیا جاسکتا ہے ۔میڈیا مثبت سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار اد کر سکتا ہے ان خیالات کا اظہارڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم اوکاڑہ میں قومی وسماجی تحریک موومنٹ اگینسٹ ڈرگ ابیوز "ماڈا” (رجسٹرڈ) کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار میں مقررین نے کیا سیمینار کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ مانٹیرنگ آفیسر بلال جوئیہ تھے مہمانان اعزاز ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر اشتیاق احمد خان،ڈپٹی ڈسٹرکٹ سوشل آفیسر محمد عارف،سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار اوکاڑہ رائے اعجاز الحق ایڈووکیٹ ،میڈیکل سوشل ویلفیئر آفیسر سہیل اختر اعجاز ،سابق صدر پریس کلب اوکاڑہ شہباز ساجد،ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس کے صدر ذوالفقار علی اٹھوال،نوجوان صحافی شفیق بھٹی ،منشا یاد تھے سماجی کارکن وصحافی محمد مظہر رشیدنے کہا کہ منشیات کا بڑھتا ہوا استعمال معاشرتی بگاڑ کا سبب بن رہا ہے بے روزگاری ،معاشی ،ذہنی الجھنوں سے نوجوانوں کو راہ فرارمنشیات میں نظر آتی ہے جو کہ لمحہ فکریہ ہے اسلام کے سنہری اصولوں پر کاربند ہوکر معاشی ،ذہنی دباؤ کو کم کیا جاسکتا ہے جنرل سیکرٹری "ماڈا” مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ نے کہا کہ منشیات کے خاتمے میں خواتین کے کردار کو بڑھانے سے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں نشئی کے گھر میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا فرد عورت ہی ہے جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار اوکاڑہ رائے اعجاز الحق نے کہا کہ نوجوانوں کو منشیات کے خلاف آگہی دینے پر "ماڈا” کی کاوشیں قابل تعریف ہیں مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ مانٹیرنگ آفیسر بلال جوئیہ نے کہا کہ منشیات کے خاتمے کے لیے حکومت اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے انہوں نے کہا کہ آئندہ ضلع بھر میں کسی بھی میڈیکل سٹور کو نسخے کے بغیر ادویات کی فروخت کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی سیمینار سے ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر اشتیاق احمد خان،ڈپٹی ڈسٹرکٹ سوشل آفیسر محمد عارف نے بھی خطاب کیا اور "ماڈا” کی کارکر دگی کوسراہا#

یہ بھی پڑھیں  مولانا فضل الرحمان کا عمران خان کے خلاف سڑکوں پر آنے کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker