تازہ ترینعلاقائی

مصطفی آباد:ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کے حکم پر سروس روڈ کھول دیا گیا

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کے حکم پر سروس روڈ کھول دیا گیا،پریس کلب مصطفی آباد کے وفد نے گزشتہ روز ٹول پلازہ کے ساتھ بند سروس روڈ کو کھولنے کا مطالبہ کیا تھا، صحافیوں کی طرف سے ڈی پی او قصور کو خراج تحسین، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کے حکم پر ٹول پلازہ کے ساتھ بند سروس روڈ کو بحال کروا دیا، گزشتہ روزمحمد عمران سلفی صدر پریس کلب کے قیادت میں ڈی پی او قصورسید علی ناصر رضوی سے ملاقات کرنے والے وفد نے مطالبہ کیا تھا کہ ٹول پلازہ مصطفی آباد کے ساتھ سروس روڈ بند ہونے کی وجہ سے مقامی افراد کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس پر ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی نے سروس روڈ کو کھول کر یہاں زک زیک بنانے کا حکم جاری کر دیا تھا،محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد، سعید احمد بھٹی، ڈاکٹر اصغر علی شہزاد، چوہدری منظور احمد، ڈاکٹر اسلم انصاری،ملک مختار شاہین، سجاد احمد جٹ، عبدالقیوم مہر، محمد جمیل سندھو، بابا طارق مقبول، حافظ طاہر اقبال،ارشد علی جوئیہ ،رانا توقیر احمد ،محمد اکمل کھوکھر ،عبدالرحمان انصاری،حاجی عبدالقادر،عمر شاہین، صابر علی، عباس علی بھٹی، ودیگر صحافیوں نے کہا کہ ہم ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے عوام کے درینہ مسئلے کو حل کرکے اہلیان مصطفی آباد کے دل جیت لئے ہیں، ہم امید کرتے ہیں کہ ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی اسی طرح عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور عوام کی مشکلات حل کرتے رہیں گے،

یہ بھی پڑھیں  ٹی ٹونٹی کرکٹ: پاکستان آئی سی سی رینکنگ میں پانچویں نمبر پر آ گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker