تازہ ترینعلاقائی

ساہیوال:مرکزی انجمن تاجران کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات کو قتل کی دھمکیوں کی مذمت کرتے ہیں،فاروق امجد

ساہیوال(بیورورپورٹ)مرکزی انجمن تاجران کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات ملک دلاور سلطان ڈھکو کو قتل کی دھمکیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔پولیس دھمکیاں دینے والوں کو گرفتارکرکے کیفرکردارتک پہنچائے ۔ان خیالات رہنماء مسلم لیگ ن چوہدری فاروق امجد نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ ملک دلاور سلطان ڈھکو ایک ذمہ دارشہری ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھے بزنس مین بھی ہیں جنہوں نے کبھی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی ۔ان کو دھمکیاں دینے والے عناصر کیخلاف مقامی پولیس کاروائی کرکے انہیں تحفظ فراہم کرے ۔انہوں نے کہا کہ آٹھ دن گزرچکے پولیس نے سچے وقوعہ کاابھی تک مقدمہ درج نہیں کیا جبکہ جھوٹے مقدمات فوراََ ہوجاتے ہیں جوکہ لمحہ فکریہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈی پی او عاطف اکرام مقدمہ درج کرنے کیلئے احکامات جاری کریں اور تاجر کو انصاف فراہم کیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button