تازہ ترینعلاقائی

ساہیوال:وزیراعلی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے مقابلوں کے لئے ساہیوال آرٹس کونسل میں ڈویژن بھر سےنوجوانوں کی انٹریزجمع

ساہیوال(بیورورپورٹ)وزیر اعلی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت موسیقی اور پینٹنگز کے مقابلوں کے لئے ساہیوال آرٹس کونسل میں ڈویژن بھر سے 727نوجوانوں نے انٹریز جمع کروائی جن میں 410ضلع ساہیوال،191ضلع اوکاڑہ اور 126ضلع پاکپتن سے ہیں ۔پہلے مرحلے میں موسیقی کے ڈویژنل مقابلے کے لئے آڈیشنز ضلع پاکپتن کے لئے 21مارچ کو بروز منگل صبح 10بجے میونسپل کمیٹی ہال پاکپتن ،ضلع اوکاڑہ میں25مارچ بروز ہفتہ10بجے آرٹس کونسل ہال ڈسٹرکٹ کمپلیکس اوکاڑہ اور ضلع ساہیوال میں 27مارچ بروز پیر صبح 10بجے ساہیوال آرٹس کونسل میں ہونگے ۔موسیقی کے مقابلے کے لئے آڈیشنز کے لئے 18سے35سال کے امیدوار اہل ہونگے جس کی اہلیت موقع پر ہی چیک کی جائے گی لہذا شرکاء اپنی اصل شناختی کارڈ ،ب فارم ،برتھ سرٹیفکیٹ ،میٹرک سند یا پاسپورٹ ہمراہ لائیں۔

یہ بھی پڑھیں  پتوکی:موٹروے کی پبلک فرینڈلی سوفٹ پالیسنگ سپیشل مہم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker