تازہ ترینعلاقائی

سرائے مغل:مسلح ڈاکوؤں نے موٹر سائکل سوارکو لوٹ لیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار) سرائے مغل۔چار مسلح موٹر سائکل سوار ڈاکوؤں نے موٹر سائکل سوار ایک مرد اور عورت کو لوٹ کر لاکھوں روپے کے قیمتی سامان سے محروم کردیا۔تفصیلات کے مطابق ننکانہ کا رہائشی محمدحیات اپنی قریبی رشتہ دار عورت کے ہمراہ موٹر سائیکل پر ہلہ سے واپس گھر جا رہا تھا کہ جب وہ راڑے باٹھ کے قریب پہنچا تو پیچھے سے دو موٹر سائکلوں پر سوار چار مسلح نامعلوم ڈاکو آئے اور آتے ہی انہیں گھیر لیا اور اسلحہ کے زور پر پندرہ ہزار نقدی ،ایک موبائیل اور سوا تولہ سونے کے زیورات چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ سرائے مغل میں ڈکیتی کی تحریری درخواست دے دی گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button