بین الاقوامیتازہ ترین

آرمی چیف سے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کی ملاقات

بیجنگ(ڈیسک نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے ملاقات کی جس میں خطے کی سیکورٹی صورت حال اور پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بیجنگ میں چینی وزیر خارجہ وانگ ژی سے ملاقات کی ہے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر چین کے وزیرخارجہ نے کہا کہ چین پاکستان کی جانب سے ہمسائیہ ملکوں کے ساتھ تعلقات کی کوششوں کوسراہتا ہے۔چینی وزیر خارجہ نے خطے میں امن واستحکام کے لئے پاکستان کے کوششوں پراطمینان کا اظہاراورپاکستان کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ چین کے ساتھ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں آرمی چیف نے اہم امور میں چین کی سفارتی حمایت کا بھی شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں  پتوکی:مبینہ پولیس تشدد،نوجوان کی ہلاکت پرورثاءکااحتجاج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker