تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور:یہ علم ہی ہے جو انسان کو فرشتوں سے افضل بناتا ہے ،ریجنل ڈائریکٹرمحمد اعظم مغل

دیپالپور(قاسم علی سے)دی ارقم سکول مسلم کیمپس دیپال پور میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد ،یہ علم ہی ہے جو انسان کو فرشتوں سے افضل بناتا ہے ،ریجنل ڈائریکٹرمحمد اعظم مغل ،پروفیسر احسان الحق ،قاری روح الامین ،رائے اسلم سلطان اور فرحت اعجاز رضاکی خصوصی شمولیت تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دی ارقم سکول مسلم کیمپس دیپال پور میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی تقریب سے خطاب اور بعد ازاں اتحاد پریس کلب سے گفتگو میں ریجنل ڈائریکٹرمحمد اعظم مغل اورمینجنگ ڈائریکٹرمسلم کیمپس سلمان عابد لکھوی نے کہا کہ تعلیم ہرمعاشرے کی ترقی کا بنیادی جزو ہے اللہ تعالیٰ نے پہلی وحی میں ہی محبوب ﷺ کو فرمایا”پڑھ اپنے رب کے نام سے جس نے تمھیں پیدا کیا ”یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے حصول علم کا سب سے پہلا حکم تھا ہمیں دنیا و آخرت میں کامیابی کیلئے قرآنی تعلیمات پر عمل کرنا ہوگا ۔ملک بھرمیں دی ارقم سکول کے350 کیمپس بچوں کی قرآن و سنت کے مطابق تعلیم تربیت کر رہے ہیں دیپالپور میں بھی دی ارقم سکول کو انتہائی مقبولیت حاصل ہوئی ہے اور اب الحمدللہ دی ارقم سکول کی دیپالپور برانچ نئی اورمزید کشادہ بلڈنگ میں شفٹ ہوگئی ہے سلمان عابد لکھوی ایڈووکیٹ کا کہناتھا کہ بچوں کی کردارسازی میں 85فیصد حصہ والدین کا ہوتا ہے اور انہیں اپنا یہ کردار ذمہ داری سے اداکرنا چاہئے اس موقع پر سکول کے طلباء و طالبات نے ٹیبلو اورخاکے پیش کیے جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button