تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:دہشت گردی کی حالیہ لہرملک کے خلاف سازش ہے ،حاجی رمضان

Haji Ramzanبھائی پھیرو(نامہ نگار) جماعت اسلامی ضلع قصور کے میڈیا سیکرٹری حاجی محمد رمضان نے پریس کلب بھائی پھیرو،جمبر اور سرائے مغل کے صحافیوں سے گفتگو کرتے کہاکہ گلگت ،کر اچی ،پشاور،کوئٹہ اور دیگر جگہوں پر ہونے والی دہشت گردی کی وارداتوں پر گہر ی تشویش کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان قائم کرنے میں حکومت اور قانون نافذ کرنے والے تما م ادارے مکمل طو ر پر ناکام ہوچکے ہیں ۔ دہشت گردی گہری سازش کا حصہ ہے جسے جلد از جلد بے نقاب کیا جانا ضروری ہے ۔ اس میں بیرونی ہاتھ خارج ازامکان نہیں ہے۔ ملک میں جاری حالیہ دہشت گردی کی لہر پاکستان کی آزادی،خودمختاری اوربقاء کے لئے سوالیہ نشان ہیں۔حکمرانوں نے چند ڈالروں کے عوض پاکستان کو امریکی کالونی بنادیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی مسلمانوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے لئے متحد ہوچکے ہیں۔اگرپاکستانی حکمرانوں نے اپنی غلامانہ روش نہ بدلی تو آنے والی نسلیں بھی ان کو معاف نہیں کریں گی۔جتنانقصان امریکی نام نہادمفاداتی جنگ میں پاکستان اور اس کے عوام کا ہوا ہے اتنا کسی اور ملک کا نہیں ہوا۔بھارت میں انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کے کیمپوں کی موجود گی کے سرکاری اعتراف کے باجود امریکہ اور عالمی برادری کی خاموشی معنی خیز ہے۔انہوں نے کہاکہ ملکی حالات انتہائی گھمبیر ہو چکے ہیں۔ اگر سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا گیا تو پاکستان کی بقاء خطرے میں پڑسکتی ہے۔ پاکستا ن نازک دور سے گزر رہا ہے حکمران ہو ش کے نا خن لیں ۔ملک دشمن قوتیں پاکستان میں انتشار پھیلاکر ملک کو تقسیم کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔ڈرون حملوں کا مقصد قبائلی عوام میں پاکستان کے خلاف نفرت کا زہر بھر نا ہے۔نئی آنے والی حکومت قوم کو ڈرون حملوں کے عذاب سے نجات اور نام نہاد امریکی جنگ سے علیحدگی اختیار کرے۔ھاجی محمد رمضان نے مزید کہا کہ نام نہاد‘ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہمارے گلے کی ہڈی بن چکی ہے ۔ حکومت باہرنکلنے کااعلان کرے۔ آئین کی شق2 الف میں واضح طورپر درج ہے کہ ملک میں اللہ کی حاکمیت ہوگی اور افسوس کے ہمارے حکمرانوں نے ملک میں امریکہ کی حاکمیت قائم کی ہوئی ہے۔ انگریزی قانون کے مطابق فیصلے کئے جاتے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker