تازہ ترینعلاقائی

ساہیوال:طلباء ہمارے ملک کامستقبل ہیں ان کی جان کی حفاظت کرناہمارافرض ہے،ڈی ایس پی ٹریفک

ساہیوال(بیورورپورٹ)ڈی ایس پی ٹریفک ساہیوال ریاض احمد کی ہدایت پر مقامی کالج میں روڈسیفٹی سیمینارکاانعقادکیاگیا۔ سیمینار میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے ایجوکیشن ونگ اے ایس آئی ارشد رامے نے کہاہے کہ طلباء ہمارے ملک کامستقبل ہیں ان کی جان کی حفاظت کرناہمارافرض ہے اوراس کے لیے ٹریفک پولیس مختلف کالجوں اورسکولوں میں جاکرٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہ کررہی ہے۔ حادثات کی شرح کوکم کرنے کی خاطر تمام طبقہ ہائے کاٹریفک قوانین پرعمل کرنالازمی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہماراسب سے بڑاالمیہ یہ ہے کہ ہم لوگ ٹریفک قوانین کوکوئی اہمیت نہیں دیتے اورچھوٹی چھوٹی لاپرواہی اورغفلت کی وجہ سے حادثات کاشکار ہوجاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ اگرتمام لوگ اپنے حصے کاتعاون کریں توبہت سی قیمتی جانوں کے نقصان سے بچاجاسکتاہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!