شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / گورنر خیبر پختونخوا کی جانب سے پی ایس ایل ٹو کی چیمپئین ٹیم پشاور زلمی کے اعزاز میں ظہرانہ

گورنر خیبر پختونخوا کی جانب سے پی ایس ایل ٹو کی چیمپئین ٹیم پشاور زلمی کے اعزاز میں ظہرانہ

پشاور(نمائندہ سپورتس)گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کی جانب سے پی ایس ایل ٹو کی چیمپئین ٹیم پشاور زلمی کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ پی ایس ایل پشاور زلمی کی نہیں پورے ملک کی جیت ہے۔گورنر ہائوس پشاور میں زلمی ٹیم کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا فائنل پاکستان میں امن کا ثبوت ہے۔ پاک فوج کی قربانیوں سے فاٹا میں امن بحال ہو چکا ہے۔ گورنر خبیبر پختونخوا نے موقع سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے اپنے خطاب میں سیاسی حریفوں پر بھی نشتر برسائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی میں دھرنا سیاست رکاوٹ بن گئی تھی۔گورنر خیبرپختونخوا نے خوشخبری سنائی کہ آئیندہ پی ایس ایل میں فاٹا کی ٹیم بھی حصہ لے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے کھیلوں کا فروغ ضروری ہو چکا ہے۔ ظہرانے میں اہم کھلاڑیوں کے علاوہ پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی اور کوچ محمد اکرم نے بھی شرکت کی۔ جبکہ وزیراعظم کے مشیر انجینیئر امیر مقام اور کمانڈنٹ ایف سی لیاقت علی بھی ظہرانے میں شریک ہوئے۔اس موقع پر جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پی ایس ایل کا فائنل ہونا بڑا چیلنج تھا۔ غیر ملکی کھلاڑیوں کا پاکستان آنا بڑا مشکل مرحلہ تھا۔ جاوید آفریدی نے غیر ملکی کھلاڑیوں کو نیشنل ایوارڈ دئے جانے کا مطالبہ بھی کردیا۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کو عملے سمیت فوری بھارت چھوڑنے کی دھمکی