تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور:سلسلہ چشتی صابری کے روحانی پیشواسید احمد شاہ میراں ؒ کاتین روزہ عرس شروع

دیپالپور(نامہ نگار)سلسلہ چشتی صابری کے روحانی پیشواسید احمد شاہ میراں ؒ کاتین روزہ عرس شروع ، حقوق اللہ وحقوق العباد کے بغیر نجات ممکن نہیں،سجادہ نشیں مدنی شاہ تفصیلات کے مطابق چشتی صابری سلسلہ کے بزرگ روحانی پیشوا سید احمد شاہ میراں ؒ کا سالانہ تین روزہ عرس شروع ہوگیا ہے عرس میں تلاوت قرآن خوانی،محفل نعت اور سماع کی محافل منعقد کی جائینگی جبکہ اختتامی دعا جمعرات کو بعد ازانماز مغرب ہوگی دربار کے سجادہ نشیں سید احمد شاہ میراں ؒ کے صاحبزادے سید گل محمد المعروف مدنی شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سید احمد شاہ میراں ؒ نے ساری زندگی عقیدہ توحید کی دعوت و تبلیغ میں صرف کی آپ ؒ ہمیشہ فرماتے تھے کہ حقوق العباد اور حقوق اللہ کی ادائیگی کے بغیر نجات ممکن نہیں اگر دنیا میں کسی کو کوئی کمال حاصل ہے تووہ صرف اللہ کی عطا ہے سب اسی کے در کے محتاج ہیں اگر ہمیں دنیا و آخرت میں سرخرو ہونا ہے تو ہمیں قرآن و سنت اور بزرگانِ دین کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker