بین الاقوامیتازہ ترین
ٹرمپ اور روس کے درمیان خفیہ رابطوں کا کوئی ثبوت نہیں ملا

نیویارک(ڈیسک نیوز)امریکی ایوان نمائندگان کی انٹیلی جنس کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم اور روس کے درمیان خفیہ رابطوں کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ ڈیون نونس نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ انہیں اس بارے میں کوئی ثبوت نہیں ملا کہ صدارتی انتخابات کے دوران ٹرمپ کی ٹیم اور روس کے درمیان کسی قسم کے خفیہ رابطے تھے۔دوسری جانب انٹیلی جنس کمیٹی نے آج ایف بی آئی اے کے سربراہ جیمز کومے کو طلب کر رکھا ہے۔ جن سے اس بارے میں مزید سوالات کیے جائیں گے۔ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کا بھی جواب دیں گے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ سابق صدر براک اوباما نے ان کے کالز کی ریکارڈنگ کروائی تھی۔