تازہ ترینکھیل

اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹر کا نام ای سی ایل میں شامل

اسلام آباد(نمائندہ سپورٹس)وزیر داخلہ نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث چاروں کرکٹرز کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی منظوری دے دی۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق چوہدری نثار کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ملک کے سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال گیا اجلاس میں پاکستان سپر لیگ ایڈٰیشن 2 میں ہونے والی مبینہ اسپاٹ فکسنگ کا معاملہ بھی زیر بحث آیا جس میں وزیر داخلہ نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث شرجیل خان، محمد عرفان ، خالد لطیف اور شاہ زیب حسن کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دیتے ہوئے حکام کو ہدایت جاری کیں کہ تفتیش میں زیرو ٹالینرنس کی پالیسی اختیار کی جائے  ترجمان وزارت داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ چوہدری نثار نے بکیز کے خلاف بھی کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کیں ۔واضح رہے کہ پی سی بی نے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث چاروں کھلاڑیوں کو چارج شیٹ دے چکا ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker