پاکستانتازہ ترین

میٹرو کو جنگلہ بس کہنے والے اب خد اس کی نقل کر رہے ہیں:وزیراعلیٰ

لاہور(نمائندہ خصوصی) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ کل تک میٹرو بس کو جنگلہ بس کہنے والے آج اپنے صوبے میں یہ منصوبہ شروع کرنے لگے ہیں ، نیازی صاحب خدا کے لئے اب میٹرو کو جنگلہ بس نہ کہیں۔ذرائع کے مطابق 180 ایچ میں پبلک ٹرانسپورٹ روٹ سروس کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان جس جنگلہ بس کو ریگدتے تھے آج اسی جنگلہ بس کو پشاور میں لگانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جس پر پشاور کے عوام کو مبارکباد دیتا ہوں ،  اب نیازی صاحب سے التجا کرتا ہوں کہ وہ میٹرو کو جنگلہ بس نہ کہیں۔محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ احتساب کے کڑے نظام سے بچ نکلنے والوں کو عام آدمی پر انگلی اٹھانے کا کوئی حق نہیں ہے ، لیکن عام آدمی کی زندگی میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے، حرام کی دولت چھین کر عوام پر لگانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button