شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / ٹوئیٹر نے تشدد پر اکسانے والے ساڑھے 6 لاکھ اکائونٹس بند کردئے

ٹوئیٹر نے تشدد پر اکسانے والے ساڑھے 6 لاکھ اکائونٹس بند کردئے

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر بھی انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے سرگرم ہوگئی۔ ٹوئٹر نے انتہا پسندی اور تشدد پر اکسانے والے ساڑھے 6 لاکھ اکاؤنٹس بند کر دیے۔ ٹوئیٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایسے اکائونٹس کی معطلی کا عمل 2015 کے وسط سے شروع کیا گیا تھا۔ اس دوران 6 لاکھ 36 ہزار اکائونٹس معطل کیے گئے تھے۔ جبکہ سال 2016کے آخری 6 ماہ کے دوران تقریباً 3 لاکھ 77 ہزار مشتبہ اکاؤنٹس کو مکمل طور پر بند کردیا گیا۔یہ بھی کہا گیا ہے کہ ٹوئیٹر نے صحافیوں کی طرف سے پوسٹ کئے گئے متنازع مواد کو ہٹانے کے لئے قانونی درخواستوں کی وصولی شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  عمران خان قوم سے معافی نہ مانگیں، شرم ان کے چہرے پر آجائے گی، جاوید ہاشمی