تازہ ترینعلاقائی

ساہیوال:ٹیچنگ ہسپتال کی ایمبولینس کافی عرصہ سے ہسپتال سے غائب

ساہیوال (بیو رو رپورٹ)ٹیچنگ ہسپتال کی ایمبولینس کافی عرصہ سے ہسپتال سے غائب انکوائری شروع ۔تفصیلات کے مطابق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایمبو لینس بااثر افراد کے استعمال میں رہی اس بات کا پتہ اُس وقت چلا جب وزیراعلی کی ہدایت پر پرانی گاڑیوں کی نیلامی کے لیے لسٹ بنائی گئی تو ایک ایمبولینس نمبری SLG-812 ماڈل1988 غائب تھی ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال نے انکوئری شروع کر دی ہے وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب بھر میں ہسپتالوں میں موجود پرانی گاڑیوں کی نیلامی کے لیے گاڑیوں کو لاہور منگوا لیا گیا،جب پرانی گاڑیوں کی فہرست طلب کی گئی تو ہسپتال میں موجود 8 گاڑیوں کی لسٹ تیار کی گئی جب مذکورہ ایمبولینس کے بارئے میں پوچھا گیا تو پتہ چلا یہ ایمبونس ہسپتال میں کافی عرصہ سے نہیں ہے جو کہ بااثر افراد کے استعمال میں رہتی ہے ایم ایس ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال نے ایمبولینس کو فوری طور پر لانے کو کہا تو پتہ چلا کہ گاڑی لاہور گئی ہوئی ہے ،اس معاملہ پر جب ایم ایس ہسپتال سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ایمبولینس لسٹ میں موجود ہے مگر ہسپتال میں موجود نہیں ہے میری تعیناتی چند ماہ پہلے ہوئی ہے اس لیے میں نے اس ایمبولینس کی گمشدگی پر انکوائری شروع کر دی ہے

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم کی آصف زرداری سے ون آن ون ملاقات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker