پاکستانتازہ ترین

آرمی چیف کا کنٹرول لائن پر کیل سیکٹر اور شاردہ میں اگلے مورچوں کا دورہ

اسلا آباد(بیوروچیف)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور بھارتی مذموم ایجنڈے سے بخوبی آگاہ ہیں۔ پاک فوج کنٹرول لائن کے گرد عوام کے تحفط اور سلامتی کو یقینی بنانے کی کوشش جاری رکھے گی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے کنٹرول لائن  پر کیل سیکٹر اور شاردہ میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا جہاں جی او سی مری اور میجر جنرل اظہر عباس نے کنٹرول لائن کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ آرمی چیف کو بھارت کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔آرمی چیف نے بھارتی اشتعال انگیزیوں کے رد عمل اور آپریشن تیاریوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کنٹرول لائن پر شرپسندوں کی موجودگی کا بھارتی پروپیگنڈا کشمیر میں انتشار پھیلانے کی کوشش ہے، بھارتی ناپاک عزائم اور ایسی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہونگی۔آرمی چیف نے آزاد کشمیر حکومت سے مل کر ترقیاتی کاموں میں ہاتھ بٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فوج کشمیری عوام کے تحفط اور سلامتی کو یقینی بنانے کی کوشش جاری رکھے گی۔

یہ بھی پڑھیں  ترنول میں درج توہین رسالت کے مقد مہ میں 23ملزمان کےخلاف مقد مہ کی سماعت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker