تازہ ترینعلاقائی

ساہیوال:یوم پاکستان کی مناسبت سے نظریہ پاکستان رابطہ کونسل کے زیر اہتمام ریلی

ساہیوال (بیو رو رپورٹ)یوم پاکستان کی مناسبت سے نظریہ پاکستان رابطہ کونسل کے زیر اہتمام عبداللہ احمد صوبائی رہنما جماعتہ الدعوۃ اور ضلعی چئیرمین محمد ارشد کی زیر قیادت بابے والا چوک سے صدر چوک تک کارواں نکالا گیاکارواں کے شرکاء نے نظریہ پاکستان کو اجاگر کرنے والے کتبے اٹھا رکھے تھے صدر چوک میں مقررین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ پاکستان کے قیام کی طرح پاکستان کی سالمیت کے لئے بھی اسی نظریہ پر کاربند رہنا ہوگا،اس موقع پر پاک فوج اور اہل کشمیر سے اظہار یکجہتی بھی کیا گیا،علاوہ ازیں مقررین نے گستاخ بلاگرز کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا جبکہ اس موقع پراسامہ ضیا بخاری متحدہ جمیعت اہلحدیث،جناب حسن سلفی، سہیل بٹ اور قاری شبیر انجم صاحب نے بھی خطاب کیاجبکہ مقررین نے حکومت سے حافظ محمد سعید کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا جس کی تمام شرکاء کی طر ف سے تائید کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button