پاکستانتازہ ترین

لیاقت جتوئی پی ٹی آئی میں شامل

اسلام آباد(بیوروچیف)سابق وزیراعلی سندھ اور پاکستان مسلم لیگ نون کے اہم رہنما نے چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی جس کا باقاعدہ اعلان دادو میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے کے دوران کیا جائے گا۔زرائع کے مطابق بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف سے سندھ کے سابق وزیراعلیٰ لیاقت جتوئی نے ملاقات کی ملاقات میں پیپلز پارٹی کی کرپشن اور سندھی عوام کی محرومیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات کے بعد لیاقت جتوئی نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے عوام ظلم اور استحصال سے پوری طرح عاجز آچکے اور عوام تحریک انصاف اور عمران خان کے انتہائی شدت سے منتظر ہیں ملک بھر کی طرح سندھ میں آئندہ حکومت انشاءاللہ تحریک انصاف بنائے گی۔اس موقع پر اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ لیاقت جتوئی اور ان کے ساتھیوں کی سوچ میں تبدیلی کا خیر مقدم کرتا ہوں سندھ کے عوام کو مزید ظلم اور استحصال کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے نواز لیگ اور پیپلز پارٹی کے مک مکا کے وبال سے اپنی قوم کو بچائیں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker