تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:حالیہ ژالہ باری سےء گندم سمیت دیگر فصلوں کو شددید نقصان پہنچا ہے،افضل کھرل

بھائی پھیرو(نامہ نگار)حالیہ ژالہ باری سےء گندم سمیت دیگر فصلوں کو شددید نقصان پہنچا ہے۔ ضلع قصور کو آفت زدہ قرار دیکر کسانوں کی امداد کی جائے۔کسان بورڈ ضلع قصور کے صدر رائے محمد افضل کھرل نے کہا کہ گزشتہ روز ضلع قصور کے اکثر علاقوں میں شدید بارش اور ژالہ باری سے بہت نقصان ہوا ہے۔طوفانی ہواؤں سے گندم کی فصل گر گئی ہے اور ژالہ باری سء گندم کے خوشے تباہ ہوگئے۔شوگر ملوں نے پہلے ہی کسانوں کو لوٹ لوٹ کر کنگال کر دیا ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ضلع قصور کو آفت زدہ قرار دیا جائے،قرضے معاف کیے جائیں اور کسانوں کی مالی امداد کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں  نندی پور تھرمل پاور پلانٹ کی کہانی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker