تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:جماعت اسلامی آئندہ انتخابات میں ضلع قصورکی ہر سیٹ پر اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔راؤاختر علی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)جماعت اسلامی آئندہ انتخابات میں ضلع قصورکی ہر سیٹ پر اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔آئندہ انتخابات میں عوام آزمائے ہوئے لٹیرے سیاستدانوں کی بجائے جماعت اسلامی کے دیانتدار امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب کریں گے۔ہم قوم کو امریکی غلامی سے نجات دلاکر مہنگائی،لوڈشیڈنگ،بدامنی کے مسائیل چندماہ میں حل کرکے کرپشن فری معاشرہ قائم کریں گے۔
جماعت اسلامی ضلع قصور کے امیر راؤ اختر علی نے یہاں مجلس شوری کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے اعلان کیا کہ وہ آئندہ انتخابات میں ضلع قصور کی ہر سیٹ پر قومی اور صوبائی اسمبلی کے الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں عوام آزمائے ہوئے لٹیرے سیاستدانوں کی بجائے جماعت اسلامی کے دیانتداراور ایماندار امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب کرے گی کیونکہ دوسری پارٹیوں نے تین تین چار چار دفعہ اقتدار کے مزت لوٹ کر صرف لوٹ مار کر کے اپنی تجوریاں بھری ہیں ہم قوم کو امریکی غلامی سے نجات دلاکر مہنگائی،لوڈشیڈنگ،بدامنی کے مسائیل چندماہ میں حل کرکے کرپشن فری معاشرہ قائم کریں گے۔ انہوں نے کہا موجودہ حکمرانوں نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ کر قومی خزانہ کو لوٹ لوٹ کر عوام کو کنگال بنا دیا ہے ۔ہم ان لٹیرے حکمرانوں سے پائی پائی کا حساب لیں گے ۔تیونس،مصر ،لیبیا،ترکی اور دنیا بھر میں اسلامی انقلاب آرہا ہے انشا ء اللہ پاکستان میں بھی عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیکر انقلاب لانے کو تیار بیٹھے ہیں۔انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ بار بار آزمائی جماعتوں کو ووٹ دینے کی بجائے جماعت اسلامی کے امیدواروں کا ساتھ دیں۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کچھ امیدواروں کو اپنی الیکشن مہم شروع کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے جبکہ چند سیٹوں پر امیدواروں کے ناموں کو فائنل کرنے کیلیے ضلع سیاسی کمیٹی کو ہنگامی دورے کر کے امیدواروں سے انٹرویو کرنے کہ ہدایت کی گئی ہے۔انہوں کہا کہ جلد ہی جماعت اسلامی کے ٹکٹ ہولڈروں کا اعلان کر جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button